جو بائیڈن اور جنوبی ایشیا

امریکہ کے صدارتی الیکشن کے نتائج سے واضح ہو چکا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے آئندہ صدر ہوں گے۔ ان کے ساتھ کملا ہیرس نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ جو بائیڈن باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا حلف 20 جنوری 2021 ء کو اٹھائیں گے‘ تاہم دنیا بھر میں نئے صدر کی قیادت میں امریکہ کی پالیسیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ دنیا کی سب سے طاقتور معیشت اور سب سے بڑی عسکری قوت ہونے کی وجہ سے امریکہ کے اثرورسوخ کو دنیا کے ہر کونے میں محسوس کیا جاتا ہے۔ کرۂ ارض کے تقریباً تمام اہم خطوں میں اس نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے کم و بیش ایک ہزار فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں‘ جہاں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس جنگی جہاز‘ بمبار طیارے اور آبدوزیں ہر وقت مستعد رہتی ہیں۔ ایک سپر پاور ہونے کی حیثیت سے امریکہ کے حربی اور معاشی مفادات دنیا کے ہر حصے میں موجود ہیں‘ مگر بعض خطے ایسے ہیں جہاں امریکی موجودگی زیادہ فعال نظر آتی ہے۔

ان میں سے ایک جنوبی ایشیا بھی ہے جسے ‘ایشیا بحرالکاہل‘ کا نام دے کر یہاں ایک وسیع تر سیاسی‘ دفاعی اور معاشی اتحاد قائم کیا گیا ہے‘ اس میں خلیج فارس سے لے کر بحرِ ہند‘ سائوتھ چائنا اور بحرالکاہل کا سارا خطہ شامل ہے۔ اس اتحاد کی غرض و غایت کیا ہے؟ امریکہ نے اس کو کبھی چھپانے کی کوشش نہیں کی اور علی الاعلان دنیا کو بتایا ہے کہ اس اتحاد‘ جس میں امریکہ کے علاوہ جاپان‘ آسٹریلیا اور بھارت شامل ہیں‘ کا مقصد اس خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے آگے بند باندھنا ہے۔ اس پس منظر میں جنوبی ایشیا میں یہ موضوع زیرِ بحث ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکہ کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی کیا نوعیت ہو گی؟ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ انتظامیہ کی تبدیلی کے باوجود امریکہ کی خارجہ پالیسی میں کوئی بنیادی اور ڈرامائی تبدیلی نہیں آتی کیونکہ خارجہ پالیسی کے شعبے میں ہر فیصلے کو دونوں پارٹیوں کی سپورٹ حاصل ہوتی ہے‘ اس لئے نئی آنے والی انتظامیہ اپنی پیشرو انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں کوئی اہم تبدیلی نہیں کرتی‘ البتہ شخصیات کی تبدیلی سے فرق پڑتا ہے اور ہر صدر اپنی پسند ناپسند یا ترجیحات کے مطابق ایڈجسٹمنٹ ضرور کرتا ہے۔

جنوبی ایشیا کو امریکہ کی خارجہ پالیسی میں کبھی وہ حیثیت حاصل نہیں ہوئی‘ جو یورپ‘ مشرقِ وسطیٰ یا مشرقِ بعید کو حاصل تھی‘ لیکن جب سے افغانستان کا مسئلہ پیدا ہوا ہے اور اقتصادی و عسکری لحاظ سے طاقتور چین کا سایہ جنوبی ایشیا اور بحرِ ہند پر پڑنا شروع ہوا ہے‘ امریکہ نے اس خطے کی طرف پہلے سے زیادہ توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ جہاں تک افغانستان کا تعلق ہے‘ امریکہ نے وہاں سے اپنی فوجیں نکالنے کیلئے افغان طالبان کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے اور اس معاہدے کے تحت بیشتر امریکی اور نیٹو ممالک کی افواج وہاں سے جا چکی ہیں۔ طالبان کے ساتھ بات چیت اور بتدریج فوجی انخلا کی پالیسی اوباما دور میں ہی اپنا لی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر تیزی سے عمل شروع کر دیا تھا‘ لیکن انٹرا افغان ڈائیلاگ میں تعطل اور طالبان کی جانب سے جنگ تیز کرنے کے اقدامات نے اس پر تھوڑی سی بریک لگا دی۔

خیال ہے کہ جو بائیڈن سابق صدر اوباما کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فروری 2020 ء کے معاہدے کے تحت امریکی افواج کو افغانستان سے نکالنے کا عمل جاری رکھیں گے‘ لیکن یہ عمل کب اور کیسے مکمل ہو گا‘ اس کا بہت حد تک انحصار طالبان دھڑوں کے باہمی مذاکرات پر ہو گا‘ لیکن جیسا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عسکری حکام نے‘ اور اوباما دور میں بھی ہلیری کلنٹن نے بطور سیکرٹری آف سٹیٹ یہ واضح کر دیا تھا کہ امریکہ افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لے گا‘ مگر افغانستان سے وہ کبھی دستبردار نہیں ہو گا بلکہ کسی نہ کسی شکل میں وہاں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔ اس مقصد کے حصول کیلئے جہاں ایک طرف امریکہ کو طالبان سے بات کرنا پڑے گی‘ وہاں اسے پاکستان کی مدد بھی درکار ہو گی۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ چونکہ افغانستان کے مسئلے کا حتمی حل دور دور تک نظر نہیں آتا‘ اس لئے پہلے کی طرح پاکستان اور امریکہ کے مابین قریبی رابطہ جاری رہے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو ان کی کامیابی پر مبارکباد کا جو پیغام بھیجا‘ اس میں افغانستان میں قیامِ امن میں مدد فراہم کرنے کی پالیسی کوجاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

امید ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے اس کا مثبت جواب آئے گا‘ لیکن صدر ٹرمپ کے دور میں معطل کی گئی امریکی فوجی اور اقتصادی امداد کی فوری بحالی کا بظاہر کوئی امکان نہیں۔ اس کی وجہ سی پیک اور دیگر دوطرفہ معاہدوں کے تحت پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرح جو بائیڈن کی حکومت بھی چین کو امریکہ کا حریف سمجھے گی اور بدلے ہوئے حالات کے تحت چین کے بارے میں امریکہ کی اس پالیسی کے لوٹ آنے کا کوئی امکان نہیں‘ جو صدر اوباما نے 2013-14 ء میں
پائیوٹ ایشیاء۔ ایشیا کا دوبارہ توازن کے نام سے اپنائی تھی۔ پاکستان نے جس دوٹوک انداز میں اپنا حال اور مستقبل چین کے ساتھ وابستہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے‘ اس کے تناظر میں ممکن ہے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں اتنی گرمجوشی نہ رہے‘ لیکن حالات ٹرمپ دور جیسے بھی نہیں رہیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش تھی کہ پاکستان کو مکمل طور پر چین کے حلقۂ اثر میں جانے سے روکا جائے‘ اس کیلئے امریکہ نے سی پیک کے متبادل بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کو مالی امداد دینے کی پیشکش بھی کی گئی تھی‘ مگر سی پیک اور سٹریٹیجک ڈومین میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے اتنے قریب آ چکے ہیں کہ اسلام آباد کیلئے واشنگٹن کے مطالبات تسلیم کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں بھارت اور امریکہ کے سٹریٹیجک تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ابھی چند روز ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو اور سیکرٹری ڈیفنس مائیک ایسپر نے نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ 2+2 کے سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تحت مذاکرات کئے تھے۔ انہی مذاکرات کے دوران بھارت اور امریکہ کے مابین ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

امریکہ نے انڈوپیسیفک کی دفاعی حکمت عملی میں اپنے ساتھ مذکورہ بالا جن چار ممالک کو شامل کر رکھا ہے ان کی مشترکہ بحری مشقیں ”مالابار‘‘ کے نام سے آج کل بحرِ ہند کے مشرقی حصے میں ہو رہی ہیں۔ بھارت اور امریکہ کے مابین ہتھیاروں کی خریدو فروخت میں بھی 20 بلین ڈالر تک اضافہ ہو چکا ہے۔ امریکہ اس وقت بھارت کو چین کے بڑھتے ہوئے اثرونفوذ کو روکنے کی حکمت عملی میں جاپان اور آسٹریلیا کے برابر کا شراکت کار سمجھتا ہے اس لئے بھارت کے سفارتی اور دفاعی حلقے پُرامید ہیں کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ بھی سابق انتظامیہ کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے بھارت کے ساتھ سٹریٹیجک تعلقات برقرار رکھے گی۔ جو بائیڈن نائب صدر کی حیثیت سے 2013 ء میں بھارت کا دورہ کر چکے ہیں۔

جب وہ سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین تھے تو انہوں نے امریکہ اور بھارت کے مابین طے پانے والی سول نیوکلیئر ڈیل کو منظور کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا‘ مگر صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جو بائیڈن کیلئے بھارت کے ساتھ مسائل اور الجھنوں سے بالکل آزاد تعلقات کو قائم رکھنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ کچھ مبصرین کی رائے یہ ہے کہ اگرچہ جو بائیڈن کی اولین ترجیح امریکہ کے اندرونی مسائل خصوصاً کورونا وائرس پر کنٹرول حاصل کرنا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہے‘ لیکن وسیع تر تناظر میں نئی انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے کی بھی کوشش کر سکتی ہے تاکہ ایک طرف وہ پاکستان کو مکمل طور پر چین کی جھولی میں جانے سے روک سکے اور دوسری طرف جنوبی ایشیا میں اپنی پوزیشن بہتر بنا سکے۔

ڈاکٹر رشید احمد خاں

بشکریہ دنیا نیوز

Gawalmandi Lahore

Food street Lahore
Food street Lahore

Gawalmandi is an iconic town located in the central part of Lahore. It is regarded as the cultural centre of Lahore. The famous Food Street of Lahore is located here.

  Facilities

Besides the Food Street of Lahore.
King Edward Medical University, which is the second oldest medical college in the Indo-Pak subcontinent after King Edward College in Pakistan is also found here.
Mayo Hospital, which is largest tertiary care hospital in South Asia is located here as well, situated between Gawalmandi and the famous Anarkali bazaar.

 Culture

Gawalmandi is the heart of the Basant festival in Pakistan with thousands of people flocking here each year to enjoy the festival.
The Food Street is flocked with people throughout the year who come from all over Pakistan to enjoy the food with their families. Thus, it is an important cultural centre.You may call it heart of Lahore City.
The Gawalmandi food street has been demolished by the current Punjab government, although the shops/ eateries continue doing their business as the traffic flows.

Enhanced by Zemanta

Anarkali bazaar Lahore

Anarkali, Lahore
Anarkali, Lahore
Anarkali bazaar (Urdu: اناركلى بازار‎) is an important bazār (market) in Lahore, Punjab, Pakistan.[1] It is one of the oldest surviving markets in South Asia, dating back at least 200 years. It is located on the Mall Road at 31°34’0N 74°18’58E with an altitude of 210 metres (692 feet) and also very near to gate of Meo Hospital Lahore[2]
 
The market derives its name from a nearby mausoleum thought to be that of a slave girl named Anārkalī, buried alive by order of the Mughal Emperor Akbar for having an illicit relationship with the Emperor’s son, Prince Salīm, later to become Emperor Jahāngīr.
Anarkali Bazar is the oldest bazaar of Lahore, Pakistan. It sells textiles, garments, jewellery, and many other items.[3] Anarkali Bazar is divided into two portions, the Old Anarkali Bazar and the New
Anarkali Bazar.
 
The Old Anarkali Bazar is noted for traditional food items while the New Anarakli Bazar is noted for its traditional handicraft and embroidery cloths.
The mausoleum of Sultan Qutb-ud-din Aybak of Mamluk Sultanate is also located at Anarkali Bazaar. In the early 1970s, mausoleum was renovated at the orders of the then Prime Minister Zulfiqar Ali Bhutto.
Enhanced by Zemanta