چھ کروڑ پاکستانی زہریلا پانی پینے پر مجبور

پاکستان میں ایک تحقیق کے مطابق پینے کے صاف پانی میں خطرناک زہریلے مادے سنکھیا کی انتہائی زیادہ مقدار کی موجودگی سے چھ کروڑ شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان بھر میں حاصل کردہ زیر زمین پانی کے 12 سو نمونوں کی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں زہریلا مادہ سنکھیا زیادہ مقدار میں موجود ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی یہ تحقیق جریدے سائنس ایڈوانس میں شائع ہوئی ہے۔ سنکھیا یا آرسنک دراصل ایک معدن ہے۔ یہ بے ذائقہ ہوتا ہے اور گرم پانی میں حل ہو جاتا ہے اور ہلاک کرنے کے لیے اس کے ایک اونس کا سوواں حصہ بھی کافی ہوتا ہے۔ طویل عرصے تک سنکھیا ملا پانی استعمال کرنے کے نتیجے میں خطرناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ ان میں جلد کی بیماریاں، پیپھڑوں اور مثانے کا سرطان اور دل کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں 15 کروڑ افراد کا انحصار زیر زمین اس پانی پر ہے جس میں سنکھیا پایا جاتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق ایک لیٹر پانی میں سنکھیا کی زیادہ سے زیادہ مقدار 10 مائیکرو گرام ہونی چاہیے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ معیار کے مطابق یہ شرح 50 مائیکرو گرام تک قابل قبول ہے۔ تحقیق کے مطابق پاکستان کے مشرقی علاقوں یا دریائے سندھ کے ساتھ میدانی علاقوں میں رہائش پذیر پانچ سے چھ کروڑ افراد پینے کے لیے وہ پانی استعمال کر رہے ہیں جس میں حکومت کی مقرر کردہ مقدار سے زیادہ سنکھیا ہو سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے ملک بھر میں مختلف مقامات سے پینے کا صاف پانی حاصل کرنے نلکلوں، کنوؤں سے 12 سو نمونے حاصل کیے اور شماریات کا طریقۂ کار استمعال کرتے ہوئے نقشے مرتب کیے اور ان کی مدد سے اندازہ لگایا کہ اس خطرے سے کتنی آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔

سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ایکوٹک سائنس سے منسلک اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جول پٹکوسکی نے بی بی سی کو بتایا کہ تحقیق کے نتائج پریشان کن ہیں۔ ‘ہم پہلی بار پاکستان میں اس مسئلے کی شدت کو دکھانے میں کامیاب ہوئے ہیں کیونکہ جیالوجی اور زمینی مادوں اور دیگر پیمائشوں کی مدد سے اندازہ ہوا کہ دریائے سندھ کے ساتھ میدانی علاقوں کے زیر زمین پانی میں سنکھیا کی انتہائی زیادہ مقدار موجود ہے۔’ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کاشت کاری کے لیے پانی کے استعمال نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ تحقیق میں سنکھیا اور مٹی میں پائی جانے والی تیزابیت کے درمیان مضبوط باہمی تعلق کا اندازہ بھی ہوا ہے۔

ڈاکٹر جول کے مطابق’ وادی مہران میں بڑے پیمانے پر کاشت کاری کے لیے پانی استمعال کیا جاتا ہے اور یہاں کا موسم بہت گرم اور خشک ہے۔ اگر آپ سطح پر بہت زیادہ پانی بہا رہے ہیں تو یہ جب زمین میں جذب ہو گا تو آسانی سے سنکھیا کو اپنے ساتھ زیر زمین پانی میں ملا دے گا۔‘ یونیورسٹی آف مانچیسٹر میں ماحولیاتی کمیسٹری کے پروفیسر ڈیوڈ پولایا کا کہنا ہے کہ ‘اعداد و شمار پر قابل ذکر حد تک غیر یقینی پائی جاتی ہے، اگر جتنی آبادی کو خطرہ لاحق بتایا گیا ہے اس کا نصف بھی ہو تو اس سےگذشتہ چند دہائیوں میں سامنے آنے والے رجحان کا اندازہ ہوتا ہے جس میں ایک ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جنھیں سنکھیا ملے پانی سے خطرہ لاحق ہے۔’

انھوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی جامع تحقیقات دوسرے علاقوں میں بھی ہونی چاہیے اور اس سے کوئی شک نہیں کہ پینے کے پانی میں اس زہریلے مادے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھے گی۔’ ڈبلیو ایچ او کے پروفیسر ریک جانسٹن کے مطابق’ نئی تحقیق میں سنکھیا کی پانی میں ملاؤٹ کی شرح کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پانی کے دیگر شعبوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوں گی۔

بشکریہ بی بی سی اردو

Simly Dam

Main office building of Rajuk (Capital City de...
Simly Dam is an 80m high earthen embankment dam on the Soan River, 30 km east of Islamabad and Rawalpindi.[2] It is the largest reservoir of drinking water to people living in Islamabad, the capital of Pakistan. The water stored in this dam is fed by the melting snow & natural springs of Murree hills. It was developed by the Capital Development Authority. Planning for the dam began in 1962 and it was not completed when expected in 1972 due to project delays.[3] It was completed in 1983.

  Recreation

Boating and Fishing are two main activities here. For fishing, you need to have license (permission)from CDA (Capital Development Authority), Islamabad.
Enhanced by Zemanta

Dont Waste Water

Developing local water supplies such as recycled water is necessary because imported water continues to be more restricted due to environmental mitigation, legal rulings, and periods of dry weather and low snowpack,” McDaniel said in an email.
The need for more local water was highlighted last summer during a DWP public outreach campaign over a planned rate-hike request. For now, a number of DWP water recycling projects are on hold while the utility awaits the appointment of a ratepayer advocate by the City Council.
DWP’s goal is to boost water recycling so that it accounts for 8 percent of the city’s water supply by 2035, and it intends to release plans this spring to realize that goal, McDaniel said.
A decade ago, the department’s plans to purify wastewater from Donald C. Tillman Reclamation Plant in Van Nuys and reintroduce it to the water supply through spreading grounds in Sun Valley were killed after a public outcry. Critics dubbed the plan “toilet to tap.”
In the last few years, DWP has been cautious in reintroducing the concept of “advanced water treatment.”
Wastewater currently treated at the Tillman plant is used to irrigate nearby golf courses and a Japanese garden on site, and to fill Lake Balboa. Most of the treated water, however, flows into the Los Angeles River.
“We have the possibility today to make pristine distilled water from mountain water or from raw sewage,” said John Mays, a city environmental engineer who oversees construction at the plant. “It’s just being wasted.”

Enhanced by Zemanta