امریکی دفاعی حکمت عملی کے بارے میں پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو مسلم عسکریت پسندوں سے نہیں بلکہ چین اور روس سے خطرہ ہے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے کہا کہ چین اور روس امریکا کے عالمی مفادات کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ علاوہ ازیں ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابل سے فوجیوں کی واپسی طالبان سے معاہدے سے منسلک نہیں۔ جاری کردہ پینٹاگون رپورٹ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ ‘طویل مدتی تناظر میں چین ہی امریکہ کے لیے واحد خطرہ ہے اور جوہری ہتھیاروں سے لیس روس آج کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘بین الاقوامی سطح پر زبردست طاقت کے مقابلے کا مکان ہے ‘۔ واضح رہے کہ جنرل مارک ملی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے 20 ویں چیئرمین بننے کے بعد سے شام، ترکی، شمالی کوریا، روس، چین، ایران اور سعودی عرب کے معاملات میں فعال ہیں۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ چین اور روس معاشی، سیاسی، سفارتی اورعسکری لحاظ سے اپنا دائرہ بڑھا رہے ہیں اور یہ سب ہائبرڈ تنازع کے پیش نظر ہو رہا ہے۔ امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور روس اپنے علاقائی اور عالمی وقار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ کے دونوں حریف ‘عالمی آرڈر میں رد و بدل پر مجبور کرنے کے لیے حکومت کے اس سارے جبر’ کو استعمال کریں گے۔جنرل مارک ملی نے رپورٹ میں حوالہ بھی شامل کیا کہ ‘یہ ایک خطرناک دنیا ہے اور دوستوں کے ساتھ یہ بہتر ہے اور واشنگٹن سے اپیل ہے کہ وہ چین اور روس کو امریکا کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دیں اور ہمیں طاقت کے ذریعے امن قائم رکھنا چاہیے’۔
امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کی ترجیحات کی فہرست میں بتایا گیا کہ چین اور روس کے بعد شمالی کوریا اور ایران امریکی مفادات کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ طالبان سے امن معاہدہ کے علاوہ بھی افغانستان میں امریکی و نیٹو فوجیوں کی تعداد میں کمی کا جلد امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پر اعتماد ہوں کہ ہم افغانستان میں اپنے لوگوں کی تعداد میں کمی لائیں گے لیکن یقین ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ثابت نہیں ہو گی جو امریکا پر حملہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 13 ہزار امریکی اور ہزاروں نیٹو فوجی موجود ہیں۔ امریکی حکام نے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 8 ہزار 600 تک لائی جائے گی جو صرف انسداد دہشت گردی کے منصوبوں میں معاونت فراہم کریں گے۔
جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے سابق اسٹار میسوت اوزل نے چین میں اقلیتی ایغور مسلم کمیونٹی پر ہونے والے مبینہ ظلم وستم پر خاموشی اختیار کرنے پر مسلم ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ چینی صوبہ سنکیانگ میں دس لاکھ مسلمان باشندوں کو جبری طور پر ان کیمپوں میں منتقل رکھا گیا ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم آرسنل کی نمائندگی کرنے والے اکتیس سالہ اوزل کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ وہ ایغور مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”قرآن نذر آتش کیا گیا۔ مسجدوں کو بند کر دیا گیا۔ مسلم اسکولوں پر پابندی لگا دی گئی۔ مذہبی رہنماؤں کو قتل کیا گیا۔ مسلم بھائیوں کو زبردستی کیمپوں میں منتقل کیا گیا‘‘۔
اپنے ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اوزل نے ترک زبان میں مزید لکھا، ”مسلمان خاموش ہیں۔ ان کی آواز سنائی نہیں دیتی۔‘‘ اس پیغام کے بیک گراؤنڈ میں ہلکے نیلے رنگ میں سفید ہلال نمایاں تھا۔ ایغور علیحدگی پسند اسے مستقبل کے آزاد ملک مشرقی ترکستان کا پرچم قرار دیتے ہیں۔ چین میں ایغور مسلمانوں کی مبینہ ذہن سازی کے لیے قائم کیے گئے متعدد کیمپوں پر عالمی برداری کی طرف سے تنقید کی گئی ہے۔ مبصرین کے مطابق ان کیمپوں میں ایغور مسلمانوں کو مقامی اکثریتی ہان ثقافت کی طرف مائل کرنا ہے۔