اس وقت جب پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے، وہاں لوگوں کے ذہنوں میں موجود سوالات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ کس طرح ویکسینیشن کا ثبوت یا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈان نے اس حوالے سے لوگوں کی مدد کے لیے ایک سادہ گائیڈ کے ذریعے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول اور اس دوران کچھ غلط ہونے پر کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں؟ کے بارے میں بتایا ہے۔
میں کس طرح سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کروں؟
کووڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے نیشنل امیونزائزیشن منیجمنٹ سسٹم (ایم آئی ایم ایس) پورٹل پر جائیں اور وہاں شناختی کارڈ پر موجود تفصیلات کا اندراج کریں۔ اس سرٹیفکیٹ کی فیس 100 روپے ہے جو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے۔ ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ جزوی ویکسینیشن (یعنی ایک خوراک کا استعمال) کی صورت میں بھی سرٹیفکیٹ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے کسی مرکز پر جاکر بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد شناختی کارڈ پر موجود اپنا نام اور قومیت کا اندراج کریں۔
اس کے بعد ادائیگی کے طریقہ کار کا انتخاب کریں۔
ادائیگی کے بعد آپ ایک رسید کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اس سے اپنی تفصیلات کی تصدیق کریں اور بس، آپ کا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کے لیے تیار ہے۔
اگر آپ سرٹیفکیٹ کا پرنٹ دوبارہ نکالنا چاہتے ہیں تو این آئی ایم ایس ویب سائٹ پر جاکر دوبارہ اپنی تفصیلات کا اندراج کریں۔ تاہم دوبارہ پرنٹ نکانے پر نام اور قومیت کے اندراج کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ویب سائٹ براہ راست ری پرنٹ آپشن کی جانب لے جائے گی۔

