بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا صحت کے لیے تباہ کن

لگاتار کئی گھنٹوں تک ٹیلیویژن دیکھنا جسمانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ انتباہ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ امریکا کی مشی گن یونیورسٹی اور بیلجیئم کے لیووین اسکول آف ماس کمیونیکشن ریسرچ کی مشترکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کئی کئی گھنٹے لگاتار ٹی وی دیکھنا نیند کے معیار کو ناقص، زیادہ تھکاوٹ اور بے خوابی کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ منفی اثر اسی وقت مرتب ہوتا ہے جب لگاتار کئی گھنٹوں تک ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھے رہیں اور تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے اسے دیکھنا اثرانداز نہیں ہوتا۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ عادت نوجوانوں کے لیے زیادہ تباہ کن ثابت ہوتی ہے اور ان کی نیند بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ نیند کی کمی امراض قلب، موٹاپے، ذیابیطس اور کئی دیگر امراض کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران اٹھارہ سے پچیس سال کی عمر کے لگ بھگ ساڑھے چار سو افراد کا جائزہ لیا اور جانا گیا کہ لگاتار کئی گھنٹوں تک ٹی وی دیکھنے سے ان کے نیند کے معیار، بے خوابی اور تھکاوٹ پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔ 81 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ ٹی وی بہت زیادہ دیکھنے کے عادی ہیں جن میں سے سات فیصد روز ایسا کرتے تھے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا نیند کے معیار کو ناقص بنانے کا باعث بنتا ہے اور جسمانی تھکاوٹ کا احساس بھی بڑھ جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ٹی وی شوز کی کہانی صارفین کو اسکرین کے سامنے باندھے رکھتی ہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ جاننے کے لیے ٹیلیویژن دیکھتے رہتے ہیں۔ یہ عادت دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور دماغ کو نیند سے قبل دوبارہ معمول پر لانے کے لیے لمبا عرصہ درکار ہوتا ہے جس سے مجموعی طور پر نیند متاثر ہوتی ہے۔

اس سے قبل کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو لوگ بہت زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں، ان کے مسلز دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ مضبوط نہیں ہوتے۔ اسی طرح ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک سے دو گھنٹے ٹی وی دیکھنا بھی ڈپریشن، ذہنی بے چینی اور تناﺅ کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔ کچھ عرصے پہلے نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کی ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ روزانہ ساڑھے تین گھنٹے ٹی وی دیکھنا نہ صرف کینسر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے بلکہ ذیابیطس، نمونیا اور جگر کے امراض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

How to Control Your Sugar?

شوگر کے مرض میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ اس مہلک مرض سے کئی دیگر بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ ذیابیطس کا مرض انسانی لبلبے میں ہارمونز کی کمی سے پیدا ہوتا ہے۔ بار بار بھوک لگنا، پیشاب زیادہ آنا، کمزوری اور تھکاوٹ ذیابیطس کی علامات ہیں۔
 
طبی ماہرین کے مطابق یہ مرض خون کی چھوٹی بڑی نالیوں اور آنکھوں کی بینائی کو متاثر کرنے کے ساتھ گردوں کو بھی ناکارہ بنا دیتی ہے۔ ذیابیطس میں لبلبے سے انسولین کی پیداوار کم یا ختم ہو جاتی ہے۔ ذیابیطس کئی قسم کی ہو سکتی ہیں تاہم تمام اقسام میں خون میں شوگر کی مقدار معمول سے زیادہ ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس موروثی بیماری ہو نے کے باعث والدین سے بچوں میں آسانی سے منتقل ہو تی ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں سال 2012 میں ذیابیطس کے 30 ہزار سے زیادہ مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ رواں سال اس تعداد میں دوگنا اضافے کا خدشہ ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن خوراک، سخت پرہیز، تمباکو نوشی سے اجتناب اور باقاعدگی سے ورزش How to Control Your Sugar?کے ذریعے شوگر کے مہلک مرض سے بچاجاسکتا ہے۔
Enhanced by Zemanta

Sugar cane Juice very famous in Pakistan

Sugar cane Juice very famous in Pakistan

Enhanced by Zemanta