افغانستان میں طالبان شدت پسند عسکری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کا بھی استعمال بخوبی کر رہے ہیں۔ میڈیا کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے وہ جدید ڈیجیٹل ذرائع کو عمدہ انداز میں استعمال کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے دو ترجمان ہیں۔ ان میں ایک ذبیح اللہ مجاہد اور دوسرے قاری یوسف احمدی۔ یہ دونوں افغانستان کے کسی خفیہ مقام پر مقیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ دونوں قلمی نام رکھے ہوئے ہیں اور انہیں اجازت نہیں کہ وہ اپنی اصل شناخت کا اظہار کریں۔ ان دونوں کو صرف انہی ناموں کے استعمال کی اجازت ہے۔ وہ ان قلمی نام کے ذریعے صحافیوں سے رابطے رکھ سکتے ہیں۔
عصری تقاضوں کے مطابق طالبان کے دونوں ترجمان اپنے بیانات باقاعدگی سے جاری کرتے ہیں اور اس کے لیے وہ ٹوئٹر کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ وہ عموما کابل میں مقیم نیوز ایجنسی روئٹرز کے نمائندے کو اپنا پیغام ٹیکسٹ کرتے ہیں یا آواز کی صورت میں روانہ کرتے ہیں۔ ان دونوں کی حتمی لوکیشن ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ وہ اپنے بیانات کے لیے افغان ٹیلی فون نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ تک رسائی بھی حاصل کر لیتے ہیں۔ قلمی ناموں کی تصدیق ذبیح اللہ مجاہد نے کی ہے۔ اُن کے ٹوئیٹ پر فالوورز کی تعداد بیالیس ہزار سے زائد ہے۔ مجاہد نے ہی طالبان کی ڈیجیٹل جنگ کی تفصیلات روئٹرز کو ٹیلی فون پر بیان کی ہیں۔
اس وقت طالبان پیغام رسانی کے جدید ذرائع استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ واٹس ایپ کے علاوہ وائبر اور ٹیلی گرام کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ اپنے بیانات اور پیغامات انگلش، پشتو، دری، عربی اور اردو میں جاری کرتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے سن 2011 میں پہلی مرتبہ ٹوئٹر پر پیغامات جاری کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ ذبیح اللہ مجاہد کو افغان طالبان کا چیف ترجمان تصور کیا جاتا ہے۔ وہ طالبان کے روزانہ جاری ہونے والے بلیٹن کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ امریکی اور افغان افواج کی عسکری کارروائیوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹوں کو جمع کریں اور ان کی تفصیلات اپنے مرکزی قیادت کو فراہم کریں۔
طالبان کے مرکزی ترجمان کے مطابق اُن کے پاس مصنفین کی ایک ایسی ٹیم ہے، جو حقائق کی مختلف ذرائع سے پڑتال اور چھان بین کرتی ہے۔ اس ٹیم کے رابطے افغانستان کے چونتیس صوبوں میں استوار ہیں۔ مصنفین کی یہی ٹیم طالبان کی قیادت کے بیانات کو پانچ زبانوں میں مرتب کرتے ہیں۔ اسی ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مختلف معاملات اور عسکری کارروائیوں کی فوٹیج حاصل کریں اور سمارٹ فونز سے تصاویر کا حصول ممکن بنائیں۔
مودی نے ایک بار پھر طنز ومزاح کا سامان پیدا کر دیا۔ بھارتی پردھان منتری نے ایئرفورس کو بادلوں اور بارش کی وجہ سے بالاکوٹ حملے کی اجازت دی۔ یہ کہنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا کے جغادری مودی کے پیچھے ہی پڑ گئے۔ ایسے لتے لیے کہ بی جے پی کو ان کے انٹرویو کی ٹویٹ ہٹانا ہی پڑی۔ ماہرین کے مطابق ریڈار ہرموسم میں کام کرتا ہے۔ ریڈار سے بچنے کیلئے چوکیدار کا نسخہ سامنے آ گیا، انٹرویو میں مودی کے جاہلانہ بیان پر جگ ہنسائی ہونے لگی۔ بھارت میں انٹائر کلاؤڈ کور یعنی پوری طرح بادل کے پردے میں “ٹرینڈ” کرنے لگا، دلچسپ تصاویر لگا کر سوشل میڈیا صارفین نے خوب مذاق اڑایا۔
ایک شخص نے غالب کے انداز میں لکھا “جملہ ہی پھینکتا رہا پانچ سال کی سرکار میں، سوچا تھا کلاؤڈی ہے موسم، نہیں آؤں گا راڈار میں”۔ ایک اور صارف نے لکھا “سنو سڑک سے چلتے ہیں، ان کے ریڈار کو لگے گا بس آ رہی ہے”۔ اسید اویسی نے ٹویٹ کیا “سر آپ تو غضب کے ایکسپرٹ ہیں، چوکیدار ہٹا دیجیے اور ایئر چیف مارشل اور پردھان لکھیے”۔ عمر عبداللہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ریڈار بادلوں میں داخل نہیں ہو سکتا۔ یہ فوجی حکمت عملی کی بہت ہی اہم معلومات ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سیتا رام نے لکھا مودی کے الفاظ شرمناک ہیں، ماہرین کے مطابق ریڈار ہر موسم میں کام کرتا ہے، بادلوں کی چادر کے پرے کی چیزوں کا بھی پتہ چلا لیتا ہے۔