بیرون ملک سے سال میں صرف 5 موبائل فون لانے کی اجازت

ملک بھر میں موبائل فون کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع ہو گیا، بیرون ملک سے آنے والے مسافر سال میں 5 سے زیادہ موبائل فون نہیں لا سکتے۔ ایئرپورٹ پر موجود پی ٹی اے کے کاؤنٹر پر آئی ایم ای آئی نمبر کا اندراج کرانا ضروری ہو گا۔ کسٹمز حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد کے لیے پی ٹی اے کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے، آئندہ صرف پی ٹی اے کی منظور کردہ اقسام کے موبائل فون سیٹ درآمد کیے جا سکیں گے، جس کے لئے وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔

امپورٹ پالیسی کے مطابق کوئی بھی مسافر ایک سال میں 5 موبائل فونز سے زیادہ نہیں لا سکتا، اس سے زیادہ لانے والے موبائل فونز کو ضبط کر لیا جائے گا جب کہ آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے بغیر چلنے والا موبائل فون بلاک ہو جائے گا۔ کسٹمز حکام کے مطابق کوئی بھی مسافر بیرون ملک سے آئے گا تو اسے ائیر پورٹ پر موجود کاؤنٹر پر آئی ایم ای آئی کا اندراج کرانا ضروری ہے جسے پی ٹی اے کے سوفٹ ویئر کے ذریعے فوری رجسٹرڈ کر لیا جائے گا۔ نئی امپورٹ پالیسی کے تحت مختلف برانڈز کے 186 اقسام کے موبائل فون پر 42 سے 430 ڈالر فی موبائل فون سیٹ تک کی درآمدی ویلیو کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکس وصول کیے جائینگے جب کہ درآمد کنندگان کو پی ٹی اے کی جانب سے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے ذریعے وائٹ لسٹ سے میچ کرنے اور موبائل فونزکی درست جی ایس ایم اے آئی ایم ای آئی نمبر یقینی بنانے کے بعد جاری کیا جانے والا کلیئرنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہو گا۔

چینی صدر کی آرمی کو جنگی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے حالیہ بیان میں چینی فوج کو کسی بھی ‘ہنگامی’ صورتحال میں جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جنوبی چینی سمندر اور تائیوان کے ساتھ جاری سرحدی تناؤ اور امریکا کی جانب سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ کے اعلان کے بعد صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ تائیوان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ جو کہ ایک لمبے عرصے تک جاری رہا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور اسی تناظر میں چینی صدر کی جانب سے تائیوان میں طاقت کے استعمال سے متعلق بھی بیان جاری کیا جا چکا ہے۔

امریکا کی جانب سے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اور امریکا کے کم ہوتے ہوئے اثرو رسوخ کے جواب میں سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ پاس کیا گیا ہے جس کے مطابق امریکا تائیوان اور انڈیا سمیت کئی ممالک سے دفاعی، معاشی تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس سے امریکا، چین کے تعلقات جو کہ پہلے ہی معاشی تناؤ کی وجہ سے خرابی کا شکار ہو چکے ہیں ان تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی چین کی جانب امریکا کے تمام بموں کی ماں کے جواب میں بم کا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تائیوان کی صدر تسائی اینگ وینگ نے بھی عالمی برادری سے تائیوان میں جمہوریت کا دفاع کی اپیل کر دی ہے۔